بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید 2 زخمی
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منزکئی سیکٹر ژوب میں سرحدی چوکی پر پیش آیا جس سے فرنٹیئر کور کے جوان نائیک فخر عباس شہید ہوا۔