قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائےآرمی چیف کی ایف ڈبلیو او کو ہدایت

آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے بڑے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کی تعریف بھی کی


ویب ڈیسک November 03, 2020
آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے بڑے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کی تعریف بھی کی . (فوٹو، فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں پرکام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کی بڑے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ قومی مفاد میں تعاؤن کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں