اداکار امیر گیلانی بھی کووڈ 19 میں مبتلا

مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، امیر گیلانی


ویب ڈیسک November 03, 2020
مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، امیر گیلانی۔ فوٹو: فائل

مقبول ترین ڈرامہ سیریل 'ثبات' سے شہرت پانے والے اداکار امیر گیلانی بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے۔

حال ہی میں نجی چینل پر نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ' ثبات' کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا یہاں تک کہ ڈرامہ کے اختتام پر یوٹیوب پر یہ ڈرامہ ٹرینڈنگ میں رہا۔ ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امیر گیلانی نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں اپنی اداکاری کے ذریعے دیکھنے والوں پر سحر سا طاری کردیا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت کا چرچا ابھی رکا ہی نہ تھا کہ ڈرامے کے کردار ایک کے بعد ایک کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں کیوں کہ عثمان مختار کے بعد اب امیر گیلانی بھی کووڈ 19 کا شکار ہو گئے ہیں۔






View this post on Instagram


Ameer Gilani tests positive for corona. Here's hoping the actor gets well super soon #AmeerGilani


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) on






امیر گیلانی نے انسٹا گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو پتا ہے کہ ہم خود کو قرنطینہ کب کرتے ہیں ؟ یہ تب ہی کرتے ہیں جب کورونا کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اور میرا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث میں سونگھنے اور چکھنے کی حس سے قاصر ہوں اس لیے میں خود کو اپنے کمرے میں قرنطینہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت میرے لیے اور میری فیملی کے لیے مشکل ترین ہے لیکن پھر بھی مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

یہ پڑھیں: اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

واضح رہے کہ امیر گیلانی سے قبل عثمان مختار، گلوکار جواد احمد اور صحیفہ جبار بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں