فوادچوہدری کے خلاف ملک مخالف تقریر کی ایف آئی آردرج کرنے کی درخواست

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر نے وفاقی وزیر کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دائر کی ہے


Staff Reporter November 03, 2020
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر نے ایف آئی آر کے لیے درخواست دی ہے(فوٹو، فائل)

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست مسلم لیگی ایم این اے روحیل اصغر کی جانب سے دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے پاکستان کی پالیسی کے برخلاف بیان دیا۔ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن فواد چوہدری کا بیان اس پالیسی سے متصادم ہے۔

یہ خبر بھی دیکھیے: بھارت فواد چوہدری کے بیان کو بنیاد بنا کر فیٹف جانے کا اعلان کر رہا ہے، مریم اورنگزیب

درخوست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور فٹیف کی ممبر شپ خطرے میں پڑگئی ہے۔وفاقی وزیر کے بیان سے بیان سے بھارت کے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ فواد چوہدری کے خلاف پاکستان مخالف پالیسی بیان دینے پر مقدمہ درج کیا جائے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |