آخری میچ وننگ نوٹ پر ختم نہ کرنے پر مایوسی ہے بابراعظم
بابراعظم کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز دیا گیا
HYDERABAD:
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف تیسرا میچ نہ جیتنے پر مایوسی ہے۔
زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بطور کپتان اپنی پہلی سنچری بنانے والے بابراعظم کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز دیا گیا۔ انہوں نے تیسرے ون ڈے میں 125 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں بیٹنگ میں شراکت داری کی ضرورت تھی لیکن ناکام رہے، کوشش ہوگی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا کھیل پیش کرے۔
دوسری جانب زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔