چرن جیت سنگھ قتل کیس میں ملوث ٹارگٹ کلر کو ایک سال قید کی سزا

مئی 2018کو چرن جیت سنگھ کو کوہاٹ روڈ پشاور پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا


Crime Reporter November 03, 2020
مئی 2018کو چرن جیت سنگھ کو کوہاٹ روڈ پشاور پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا . فوٹو : فائل

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قتل کیے جانے والے سکھ سماجی کارکن چرن جیت قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق کو ایک سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 30 یوم قید کی سزا سنائی دی۔

واضح رہے مئی 2018 کو سکھ کمیونٹی کے معروف سماجی کارکن چرن جیت سنگھ کو بمقام اسکیم چوک کوہاٹ روڈ پشاور پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا جس کا باقاعدہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ سال 1997 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر ملزم طارق کو گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |