وزیر اعظم کی سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کی ہدایت

انتخابی اصلاحات نظام کے لئے ضروری ہیں چاہے ہمیں نقصان کیوں نہ ہو، وفاقی کابینہ سے خطاب


ویب ڈیسک November 03, 2020
وزیر اعظم نے سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت دے دی(فوٹو، فائل)

لاہور: وزیراعظم نے اوپن بیلٹ کے ذریعئے سینیٹ الیکشن کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر قانونی اصلاحات لانے کی مہلت دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں نتائج کا ڈر نہیں، انتخابی اصلاحات نظام کے لئے ضروری ہیں چاہے ہمیں نقصان کیو نہ ہو۔ سینیٹ الیکشن خفیہ نہیں ہونا چاہئیے ۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے الیکشن اصلاحات پر تفصیلی غور کیا۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ملکی روایات اور سیاسی مفادات کے برعکس ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا میں تو کرکٹ میں بھی غیر جانبدار ایمپائر کا کلچر لایا، الیکشن میں بھی میچ فکس نہیں ہونا چائیے،ووٹ کا تقدس ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ میں خفیہ رائے شماری کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات اور تحفظات پائے جاتے ہیں اور اس میں تبدیلی کے مطالبات سامنے آتے رہے ہیں۔ ۔گذشتہ سینیٹ انتخابات میں اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے سنگین الزامات سامنے آئے اور حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنی جماعت کے اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |