پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کولے کروطن پہنچ گیا

ایف آئی اے نے قیدیوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے، ایئرپورٹ حکام

41 پاکستانی سری لنکا کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں قید تھے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکا خصوصی طیارہ سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کولے کروطن پہنچ گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکا خصوصی طیارہ پی کے 9873 سری لنکا سے 41 پاکستانی قیدیوں کولے کروطن پہنچ گیا ہے۔ قیدیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 88 اہلکار اورافسران بھی وطن پہنچے ہیں۔


ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایف آئی اے نے قیدیوں کوانسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔ مزید ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کوگھروں کوبھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ 41 پاکستانی سری لنکا کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں قید تھے۔
Load Next Story