پشاور یونیورسٹی کے طلباء کے لیے موبائل لائبریری کا آغاز

موبائل لائبریری میں طلباء کو 30 فیصد رعایت پر سستی کتابیں بھی مہیاں ہوں گی


احتشام بشیر November 04, 2020
موبائل لائبریری کا منصوبہ 12ملین روپے سے مکم ل ہوا ہے فوٹو: ایکسپریس

خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی نوعیت کی موبائل لائبریری کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت طلبا کو 30 فیصد رعایت پر سستی کتابیں بھی مہیا ہوں گی۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے نوجوانوں کو کتابوں کی فراہمی کے لیے موبائل لائبریری کی سروس شروع کردی گئی ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پہلی موبائل لائبریری کا افتتاح کیا۔

محکمہ سیاحت کے مطابق پہلے مرحلے میں 2 گاڑیوں میں لائبریری قائم کی گئی ہے، دونوں گاڑیاں طلبا کے لئے پشاور یونیورسٹی کی حدود میں کھڑی ہوگی، طلبا 30 فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں خریدنے کا موقع ملے گا، منصوبہ نظامت امور نوجوانان، خیبرپختونخوا کے زیر انتظام 12ملین روپے سے مکمل ہوا ہے۔ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر کالجز اور یونیورسٹیوں تک کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |