کورونا وبا جب تک ممکن ہوا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے شفقت محمود

ایسے حالات ابھی نہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے، وفاقی وزیر تعلیم

ہمیں کورونا وبا میں معیشت کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے، شفقت محمود فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صحت کے حساب سے جب تک ممکن ہو گا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارت صحت کی جانب سے ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس جمعرات کو ہوگی، جس میں کورونا کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ ایسے حالات ابھی نہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے، صحت کے حساب سے جب تک ممکن ہو گا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے۔


شفقت محمود نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا وبا میں معیشت کو بھی ساتھ ساتھ لے کر چلنا ہے، کورونا کی صورت حال پر دنیا میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب پر پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا میں جس کی بھی حکومت آئے گی ہم خوش دلی سے ویلکم کریں گے۔
Load Next Story