لندن میں قتل یا منی لانڈرنگ کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا فاروق ستار
الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کی خدمت کیلیے ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ لندن میں قتل یامنی لانڈرنگ کاکوئی مقدمہ درج نہیں ہے اورنہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔
الزامات ثابت نہیں ہوںگے صرف ایم کیوایم کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،ایم کیوایم کوکوئی چھوڑکرنہیں جارہا، لندن سے بھی بڑی سازش سندھ حکومت کررہی ہے،الطاف حسین کی ہدایت پرعوام کی خدمت کیلیے ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن میں بھرپورطریقے سے حصہ لے گی،تمام ترسازشوں کے باوجودکراچی اورحیدرآبادہی نہیں اندرون سندھ سے بھی ایم کیوایم کے میئرکامیابی حاصل کریںگے،پنجاب میں بھی ایم کیوایم کو بڑی کامیابی ملے گی ،ہم اپنے جمہوری اورسیاسی حق پرکسی کوڈاکہ نہیں مارنے دیںگے ایم کیوایم کے مینڈیٹ ہائی جیک نہیں ہونے دیںگے۔
اتوار کولندن سے واپسی پرکر اچی ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ان کا دورہ لندن کافی طویل تھا،اس دوران ان کی الطاف حسین سے طویل بات اورمشورے ہوئے،الطاف حسین نے کارکنا ن کو پیغام دیاہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپورحصہ لیں،پیپلز پارٹی نے بلدیاتی ایکٹ2013کے ذریعے ایم کیوایم کے ساتھ توسازش کی ہی ہے بلکہ اس آرڈیننس کے ذریعے سندھ کوتقسیم کرنے کی کوشش کی ہے اور کھلی بے ایمانی کرکے لوگوں کا حق ماراہے،ایم کیوایم تمام ترسازشوں کو ناکام بنائے گی،عوام ہر سازش کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائیںگے۔فاروق ستار نے کہاکہ کراچی ہی نہیں سندھ کے کئی شہروں میں عوام کے تعاون سے ایم کیوایم کے میئرمنتخب ہوں گے بلکہ ایم کیوایم کوپنجاب میں بھی اہم کامیابی ملے گی۔