امریکا میں کورونا سے گزشتہ ماہ ہلاک ہونے والا امیدوار بھی کامیاب قرار

امریکی صدارتی الیکشن میں صدر ٹرمپ اور حریف امیدوار جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے


ویب ڈیسک November 04, 2020
شمالی ڈکوٹا سے کامیاب ہونے والے ڈیوڈ 6 اکتوبر کو کورونا سے ہلاک ہوگئے تھے، فوٹو : فیس بک

امریکا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ایک ایسے امیدوار کو بھی کامیاب قرار دیدیا گیا ہے جن کا 6 اکتوبر کو کورونا سے انتقال ہوچکا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ڈکوٹا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے امیدواروں نے ڈیوڈ انڈھیل اور ڈیو نیہرنگ نے میدان مار لیا ہے۔

حیران کن طور پر کامیاب امیدواروں میں سے 55 سالہ امیدوار ڈیوڈ انڈھیل گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا میں پہلی بار ایک ' ٹرانس جینڈر' سینیٹر منتخب

کورونا وبا کی وجہ سے امریکی انتخابات میں زیادہ تر ووٹرز نے کئی ماہ قبل ہی ارلی ووٹنگ میں پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا تھا جس کی وجہ سے ڈیوڈ انڈھیل نے بھی کامیابی حاصل کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مخالفین انتخابی نتائج تبدیل کرنے کےلیے جعلی ووٹ ڈلوا رہے ہیں، ٹرمپ کا الزام

ڈکوٹا سے ری پبلکن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ فتح کی ضرورت ہے جتنے ری پبلکن جیتیں گے اتنے ہی صدر ٹرمپ کی فتح کے امکانات روشن ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں