پاک فوج ایل او سی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی آرمی چیف

آرمی چیف کا کورہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 04, 2020
آرمی چیف نے بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے جذبے کو سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کورہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے سربراہ کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سول انتظامیہ کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد کی دونوں جانب بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہی ہے، پاک فوج ایل اوسی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی اور ان کو تحفظ فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔