لاہور کسانوں پر پولیس کا لاٹھی چارج شیلنگ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم

پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا


Express News November 04, 2020
پولیس ایکشن کے بعد کسان ٹھوکر نیاز بیگ سے منتشر ہوگئے ۔ فوٹو : پی پی آئی

پاکستان کسان اتحاد کے لاہور میں دوسرے روز دھرنے اور احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپیں ہوگئیں جس میں 20 مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا۔

ٹھوکر نیاز بیگ میں سڑک دونوں اطراف سے بند کرنے کی کوشش اور روکنے پر کسانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کردیں، اس دوران علاقہ میدان جنگ بنا رہا، پولیس ایکشن کے بعد کسان ٹھوکر نیاز بیگ سے منتشر ہوگئے جس کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔



ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق پتھراؤ سے پولیس کے کئی جوانوں سمیت ایک راہگیر بزرگ زخمی ہوگئے جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک روزقبل کسان اتحاد کےرہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ حل کرنے کوشش کی گئی۔



پکڑ دھکڑ کے بعد کسان اتحاد نے وحدت روڈ پر دھرنا دیئے رکھا اور کسانوں کے رہنما شوکت علی نے کہا کہ احتجاج ختم نہیں کر رہے صرف حکومت کو وقت دے کر جارہے ہیں تاہم شام کو کسان اتحاد اور پنجاب حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کسان اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 10 نومبر کو اسلام آباد جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |