پاکستان اوربھارت دہشت گردی سے پاک خطہ چاہتےہیںبھارتی وزیرخارجہ
دورے کے دوران ویزہ سمیت دو اہم معاہدوں پر دستخط ہونگے۔
بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت دہشت گردی سے پاک خطہ چاہتے ہیں۔
ایس ایم کرشنا آج 3روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے ان کا استقبال کیا، ایس ایم کرشنا دورے کے دوان صدر ، وزیراعظم، وزیرخارجہ سمیت پاکستان کی اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ایس ایم کرشنا اپنی ہم منصب حنا ربانی کھر سے دو طرفہ اموراوردیگراہم مسائل پر بھی بات چیت کریں گے، جن میں مسئلہ کشمیر ، سیاچن، قیدیوں کی رہائی جیسے معاملات شامل ہیں۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان ویزا معاہدے پربھی دستخط کئے جائیں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے لئے خیر سگالی کا پیغام لایا ہوں،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی سے پاک خطہ چاہتے ہیں۔