سی ایس ایس کا صوبائی کوٹا بحال کرنے کیلیے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

1973 کے آئین میں پاکستان کے پسماندہعلاقوں میں سنٹرل سپرئیر سروس سی یس ایس کے افسران کیلیے صوبائی کوٹا مختص کیاگیا تھا

1973 کے آئین میں پاکستان کے پسماندہعلاقوں میں سنٹرل سپرئیر سروس سی یس ایس کے افسران کیلیے صوبائی کوٹا مختص کیاگیا تھا. فوٹو: فائل

حکومت نے سینٹرل سپیریئر سروس آف پاکستان سی ایس ایس کا صوبائی کوٹا بحال کرنے کے حوالے سے آئین میں ترمیم کا بل لانے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ1973ء کے ائین کے تحت یہ کوٹا ختم ہو چکا ہے۔


ذرائع نے ان لائن کو بتایا کہ 1973ء کے آئین میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں سنٹرل سپرئیر سروس سی ایس ایس کے افسران کیلیے صوبائی کوٹا مختص کیاگیا تھا اور یہ 40سال کے لیے تھا یہ مدت2013ء میں ختم ہو گئی ہے ، ذرائع نے مزیدبتایاکہ وزیر مملکت شیخ افتاب احمد نے ایوان میں ائین میں ترمیم کا بل2313ء لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کو متعلقہ کمیٹی نے بھی منظورکرلیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے صوبائی کوٹہ کو مزید20سال کیلیے جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے اور توقع ہے کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں یہ بل منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
Load Next Story