پاکستان کی امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کی پالیسی جاری رہے گی

منتخب امریکی صدر کی نئی حکومت کے ساتھ پاکستان کی حکومت آئندہ کے تعلقات کے حوالے سے رابطے بھی کرے گی۔

منتخب امریکی صدر کی نئی حکومت کے ساتھ پاکستان کی حکومت آئندہ کے تعلقات کے حوالے سے رابطے بھی کرے گی۔ (فوٹو : فائل)

پاکستان کی امریکا کے ساتھ ''برابری'' کی سطح پر تعلقات جاری رکھنے کی پالیسی برقرار رہے گی۔

اعلیٰ ترین حکومتی سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان کی حکومت کے اعلیٰ حلقوں کی نظر اس وقت امریکی صدارتی الیکشن پر ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن میں سے کون نیا امریکی صدر ہوگا؟۔ان میں سے جو امریکی صدر ہوگا،پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ امریکا کے ساتھ آئندہ بھی برابری کی سطح پر پالیسی کے تحت بات چیت اور تعلقات کو جاری رکھا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر رہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان رابطوں کا تسلسل جاری رہا۔اس ہی بہتر تعلقات کی بنیاد پر امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطر معاہدہ کرانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔یہ ہی معاہدہ افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے میں اہم نقطہ ہے۔

 
Load Next Story