پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پشاور میں جلسہ میزبانی کا فیصلہ نہ ہو سکا

جے یوآئی نے جلسہ کی مشترکہ میزبانی کی تجویز پیش کردی ہے۔


Numainda Express November 05, 2020
جے یوآئی نے جلسہ کی مشترکہ میزبانی کی تجویز پیش کردی ہے۔ فوٹو :فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پشاورمیں منعقد ہونے والے جلسے کی میزبانی کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 22نومبر کو پشاورمیں منعقد ہونے والے جلسے کی میزبانی کا فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم عوامی نیشنل پارٹی جلسہ کی میزبانی کیلیے ڈٹ گئی ہے جبکہ جے یوآئی نے جلسہ کی مشترکہ میزبانی کی تجویز پیش کردی ہے۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ تمام جماعتوں کے صوبائی جنرل سیکرٹریوں پر مشتمل کمیٹی اجلاس میں کیاجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں