انوکھی واردات خاوند اور آشنا نے مل کر خاتون کو مار دیا

جلال پور جٹاں کے گاؤں جیوونجل میں 3 بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ بھاگ گئی تھی


Numainda Express November 05, 2020
فیصل مناکر واپس لایامگر روابط رکھے، تنگ آکر شوہر اور آشنا نے نائلہ کومار دیا فوٹو: فائل

جلال پور جٹاں میں قتل کی ایک انوکھی واردات میں خاوند اور آشنا نے مل کر3 بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نواحی گاؤں موضع جیوونجل کی نائلہ یاسمین کی8 سال قبل فیصل منیر سے شادی ہوئی، چند سال بعد نائلہ اپنے آشنا نقاش کے ساتھ بھاگ گئی تاہم منت سماجت کے بعد دوبارہ گھر واپس آگئی لیکن آشنا کے ساتھ بھی روابط جاری رکھے۔

گزشتہ شب خاوند فیصل منیر نے اسی آشنا نقاش کیساتھ ملکر نائلہ یاسمین کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کے والد اقبال حسین کی مدعیت میں فیصل منیر، نقاش اور الیاس سمیت دیگرملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ وجہ عناد یہ ہے کہ خاوند اور آشنا کو رنج تھا کہ خاتون دونوں کو دھوکا دے رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں