پی ڈی ایم کے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں اختر مینگل
حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی حکومت سے علیحدہ ہوجائے تووزیراعلیٰ کی گاڑی زرغون روڈ سے بلوچستان اسمبلی تک نہیں پہنچ پائیں گے، ہم کنٹینر پر تبدیلی کے نعرے نہیں لگاتے عوام کے مسائل اجاگرکیے ہیں، پشاور، ملتان اور لاہور کے جلسے بھی ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں۔