2014 کے دھرنے نوازشریف کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ خارج

شاہ محمود قریشی نے 2014 کے دھرنوں کے دوران نوازشریف کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ دائر کیا تھا


Zaigham Naqvi November 05, 2020
نوازشریف کے خلاف مقدمہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے دائر کیا تھا۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے2014ء کے دھرنوں کے دوران اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج کرنیکا حکم سنادیا۔

جج راجہ جواد عباس حسن نے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج نوازشریف، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کیخلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر221/2014ء میں اخراج رپورٹ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کیس خارج کرنے کاحکم سنادیا، شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں درج مذکورہ کیس میں پولیس کی طرف سے اخراج رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی، پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مدعی مقدمہ نہ اس کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔

نہ ہی کوئی شواہد فراہم کیے،کیس کو مزید چلانے کا کوئی مقصد نہیں ، خارج کیا جائے،،مقدمے میں ملزمان پر دھرنا کے دوران جاں بحق ہونیوالے3کارکنان کو قتل کرنے کاالزام عائد کیاگیا تھا، کارکنان کی شہادت کے کیس سے نواز شریف اور چوہدری نثار کی بریت کے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عامر مغل نے کہا ہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار بیگناہ اور نہتے پی ٹی آئی کارکنان کے قاتل ہیں، آخرتک تعاقب کرینگے، عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں لیکن اے ٹی سی کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں