منی لانڈرنگ کیس شہبازشریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود نصرت شہباز گرفتار نہیں ہوئیں، نوٹس کا متن


ویب ڈیسک November 05, 2020
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے نصرت شہباز کے خلاف اشتہاری کاروائی کا حکم دیا تھا۔ فوٹو:فائل

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے لئے اشتہارات آویزاں کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کے باہر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں کردیئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نصرت شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود نصرت شہباز گرفتار نہیں ہوئیں، عدالت نے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے نصرت شہباز کے خلاف اشتہاری کاروائی کا حکم دیا تھا، عدالت میں عدم پیشی کے باعث نصرت شہباز کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں