سندھ پولیس کے ایس پی راجا ارشد کورونا کے باعث انتقال کرگئے

راجا ارشد کو گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گھر پر ہی قرنطینہ تھے

راجا ارشد اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے۔ فوٹو:ایکسپریس

سندھ پولیس کے ایس پی راجا محمد ارشد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ پولیس کے ایس پی راجا محمد ارشد انتقال کرگئے، انھیں گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر پر ہی قرنطینہ تھے۔


اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے ترجمان کے مطابق راجا محمد ارشد کو ان کے اہل خانہ جمعرات کی صبح طبیعت بگڑنے پر کلفٹن میں واقع نجی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی۔ راجہ محمد ارشد نے سوگوران میں بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

راجہ ارشد نے 22 دسمبر 1982 کو بطور موٹر وہیکل انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی، 12 اکتوبر 2007 میں ڈی ایس پی جب کہ 12 جنوری 2017 میں ایس پی کے عہدے پر ترقی حاصل کی، وہ گزشتہ دو برس سے سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے۔
Load Next Story