پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم 1000 روپے کا اضافہ

مارکٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 114600روپے ہو گئی ہے


Ehtisham Mufti November 05, 2020
مارکٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 114600روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار اور 10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 1918ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000روپے اور 857روپے کا اضافہ ہوگیا

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 114600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر کر 98251روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2509روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھکر 1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 15پیسے بڑھکر 1045روپے 95پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں