منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے کارروائی کرنے میں ناکام

ایف ائی اے کی کارروائی کے باوجود منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والوں کو پکڑا نہ جا سکا

ایف ائی اے کی کارروائی کے باوجود منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والوں کو پکڑا نہ جا سکا

SEOUL:
 

منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف ایف ائی اے بھر پور کارروائی کرنے میں ناکام رہا ۔

پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، پنجاب کے دونوں زون صرف 11 کیس رجسٹر ڈ کرسکا۔


ایف ائی اے کی محدود کارروائی سے منی لانڈرنگ میں کمی تو آئی مگر مکمل طور پر منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالے کا کاروبار کرنے والوں کو پکڑا نہ جا سکا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اب بھی منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالے کے زریعے کاروبار جاری ہے۔

ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے پنجاب کے دونوں زون کی کارکردگی منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف انتہائی مایوس کن رہی گذشتہ دو سالوں کے دوران صرف 11 کیس ایف اے ٹی ایف سیکشن کو بھجوائے گے جس میں سے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کے خلاف کاروائیاں کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت 2018 سے اب تک ایف آئی اے زون ٹو نے صرف پانچ منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کیے۔

ایف آئی اے زون ون نے 2019 سے اب تک 6 مقدمات درج کیے حکومت نے ایف آئی اے کو ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر منی لانڈرنگ کے خلاف کاروائیوں کا ٹاسک دیا تھا۔
Load Next Story