ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی کی بھی وطن واپسی
سیاست سے کنارہ کشی کرنے والے ایم کیو ایم رہنما اور سندھ کے سابق وزیر عادل صدیقی بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
حیدر عباس رضوی کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی بھی وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے بیرون ملک مقیم رہنماؤں سے رابطے تیز کردیے ہیں، دبئی میں کئی سال سے مقیم سیاست سے کنارہ کشی کرنے والے ایم کیو ایم رہنما اور سندھ کے سابق وزیر عادل صدیقی بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کراچی اور سندھ میں اپنا اثر رکھنے والے شہروں میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی جدوجہد میں دوبارہ مصروف ہے۔ اس حوالے سے قانونی حوالے سے بھی جائزے لیے جارہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں کو مختلف مقدمات کا بھی سامنا ہے۔