جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید 2 مقدمات میں سزائیں

پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو 16، 16، عبدالرحمن مکی کو ایک سال کی سزا


Numainda Express November 06, 2020
پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو 16، 16، عبدالرحمن مکی کو ایک سال کی سزا۔ فوٹو: فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو کالعدم جماعت کیلیے غیر قانونی طور پر فنڈز ریزنگ کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت درج دو مزید مقدمات میں قید کی سزائیں دینے کا حکم سنا دیا۔

کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو 16، 16سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ جج اعجاز احمد بٹر نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 89/19 اور مقدمہ نمبر90/19کی سماعت مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو فیصلہ سنایا، جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمن کو کالعدم تنظیم کیلیے فنڈز ریزنگ کرنے، کالعدم تنظیم کا نام استعمال کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت درج مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں