3 روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں شروع

کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے باعث تبلیغی اجتماع گزشتہ برسوں کے برعکس اس مرتبہ ایک ہی مرحلہ میں منعقد ہوگا۔


Numainda Express November 06, 2020
کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے باعث تبلیغی اجتماع گزشتہ برسوں کے برعکس اس مرتبہ ایک ہی مرحلہ میں منعقد ہوگا۔ فوٹو : ایکسپریس

3روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ میں شروع ہو گیا۔

سالانہ 3روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز مولانا نذر الرحمن کے بیان سے ہوا، کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے باعث تبلیغی اجتماع گزشتہ برسوں کے برعکس اس مرتبہ ایک ہی مرحلہ میں منعقد ہوگا، شرکا کی تعداد بھی محدود رکھی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، چیکنگ کے بغیر کسی کو بھی پنڈال میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں