رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین 7 ماہ بعد پاکستان پہنچ گئے
علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، اپوزیشن کاکام الزام لگانا ہے، جہانگیر ترین
رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین 7 ماہ بعد لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، 7 سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کاکام ہے الزام لگانا لہذا جواب دینا ضروری نہیں جب کہ اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف شفاف ہے۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین 7 ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں، جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے لندن میں مقیم تھے جب کہ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری شوگر ملز 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کسی بھی عدالتی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملز، بشمول ان کے جو سندھ میں واقع ہیں، 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی جب کہ جے ڈی ڈبلیو گروپ چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمت میں کمی لانے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔