قرآنی اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں گرفتار رمشا مسیح کی ضمانت منظور

پانچ لاکھ کے مچلکے کے عوض رمشا مسیح کی ضمانت منظور کردی جائے گی


ویب ڈیسک September 07, 2012
پانچ لاکھ کے مچلکے کے عوض رمشا مسیح کی ضمانت منظور کردی جائے گی، فوٹو : رائٹرز

ROUND ROCK: عدالت نے رمشا مسیح کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے قمر المنور کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم خان نے رمشا کوپانچ لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست ضمانت رمشا کی والدہ نے جمع کرائی تھی۔اس موقع پرعدالت کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 7رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے عدالت کے حکم پررمشا مسیح کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے ۔ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق11سال کی رمشا کو ذہنی طورپرکوئی معذوری نہیں البتہ وہ عمر کے حساب سے ابھی پختہ نہیں ۔ رمشا کی میڈیکل رپورٹس کو عدالت میں جمع کرادیا گیا تھا۔رمشا مسیح کو قرآنی اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں