یہ کون سی جمہوریت ہے جواحتجاج کرنے والے کی آوازدباتی ہے چوہدری پرویزالٰہی

کسانوں کے مطالبات اگرپہلے دن ہی سنجیدگی سے سن لیے جاتے تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، چوہدری پرویزالٰہی


ویب ڈیسک November 06, 2020
حکومتوں کا کام معاملات کو سلجھانا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، چوہدری پرویزالٰہی: فوٹو: فائل

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومتوں کا کام معاملات کوسلجھانا اورعوام کوریلیف فراہم کرنا ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کسان رہنما اشفاق لنگڑیال کی وفات پراظہارتعزیت میں کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے جواحتجاج کرنے والے کی آوازدباتی ہے، کسان رہنما اشفاق لنگڑیال کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، کسانوں کے ساتھ ایسا ظلم پہلے کبھی نہیں ہوا، جنہوں نے یہ کیا انشاء اللہ کیفرکردار تک پہنچیں گے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، کسان اس ملک کے پرامن شہری ہیں، گندم کی امدادی قیمت دو ہزارروپے فی من ہونی چاہئے، حکومتوں کا کام معاملات کوسلجھانا اورعوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ماضی میں جتنی بھی حکومتیں آئیں انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومتی اتحاد کے اعزاز میں ظہرانہ، وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات اگرپہلے دن ہی سنجیدگی سے سن لیے جاتے تواتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، ہم کسان فورم کے اس غم میں برابرکے شریک ہیں۔

لاہورمیں کسان احتجاج کے دوران شیلینگ، کیمیکل ملا پانی اورمبینہ پولیس تشدد سے زخمی اوربے ہوش ہونے والا کسان کا فنانس سیکریٹری ملک اشفاق جناح اسپتال ممیں دم توڑگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔