قومی و صوبائی ارکان اسمبلی کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، چیف کورٹ گلگت بلتستان


ویب ڈیسک November 06, 2020
پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، چیف کورٹ گلگت بلتستان۔ فوٹو : فائل

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام قومی و صوبائی ارکان اسمبلی کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی شخصیات انتخابی مہم چلا سکتی ہیں۔

چیف کورٹ نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس یقینی بنائیں کہ گلگت بلتستان کی سرحدوں سے کوئی پاکستانی منتخب نمائندہ داخل نہ ہو سکے جب کہ چیف کورٹ کے احکامات الیکشن تک نافذ العمل رہیں گے۔

قانونی ماہرین کے مطابق عدالتی فیصلے کے تحت نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا سکیں گی جب کہ شاہد خاقان عباسی، علی امین گنڈاپور اور بلاول بھٹو زرداری کو 3 دن کے اندر گلگت بلتستان سے واپس جانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |