کراچی میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانے کا فیصلہ

جو شہری ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف کارروائی کی جائے، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی


Staff Reporter November 06, 2020
دکان دار کسی بھی خریدار کو بغیر ماسک کے دکان میں داخل ہونے کی اجاز ت نہ دیں، کمشنر کراچی (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: کراچی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے نہ پہننے والے پر 500 روپے جرمانے کا اعلان کردیا جب کہ این سی او سی نے ملک بھر میں جرمانے کی رقم 100 روپے مختص کی ہے۔

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کو یقینی بنائیں کہ شہری لازمی ماسک پہنیں، جو شہری اس ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف کارروائی کریں اور 500 روپے تک جرمانہ عائد کریں۔

کمشنر نے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بننے کے لیے دکان دارکسی بھی خریدار کو بغیر ماسک کے دکان میں داخل ہونے کی اجاز ت نہ دیں۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکان داروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

یہ پڑھیں : کورونا ایس او پیز؛ ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں کا عملہ آدھا بلانے کا فیصلہ


دریں اثنا این سی او سی نے کل سے کورونا ایس او پیز کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں