کسٹم انٹیلی جنس نے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

گرفتار ملزم سے 5 ہزار انجکشن برآمد ہوئے، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس


ویب ڈیسک November 06, 2020
گرفتار ملزم سے 5 ہزار انجکشن برآمد ہوئے ہیں، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس۔ فوٹو: فائل

کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ کارروائی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ادویات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کسٹم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی فلائٹ کے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کے پاس سے 5 ہزار انجکشن برآمد ہوئے۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس سمیع الحق کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد شدہ انجکشنز کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے تک ہے، ملزم ساوٴتھ افریقا سے براستہ دبئی کوئٹہ پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں