پرویزمشرف نےخصوصی عدالت کےججزکی تقرری بھی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی

درخواست پرویز مشرف کے وکیل انورمقصود خان نے دائر کی جسے عدالت نے آج ہی سماعت کے لئے قبول کرلیا


ویب ڈیسک December 23, 2013
اس سے پہلے پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے لئے ججز کی تقرری اور پراسکیوٹر تعینات کرنے کے طریقہ کار کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کیس کی سماعت کے لئے تشکیل دی جانے والی خصوصی عدالت کے 3 ججز کی تقرریوں اور پراسکیوٹر اکرم شیخ کی تعیناتی کے طریقہ کار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ججز کی تقرری کے خلاف درخواست پرویز مشرف کے وکیل انورمقصود خان نے دائر کی اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے جسے عدالت نے قبول کرلیا۔

اس سے پہلے پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے جس کی سماعت آج جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل ایک رکنی بنچ کررہا ہے۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے ان کے وکیل خالد رانجھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف نے جب یہ اقدام کیا تو وہ آرمی چیف تھے ،ان کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہو سکتا ہے خصوصی عدالت مقدمہ نہیں سن سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |