وزیر اعظم عمران خان کا سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ کا دورہ

ریونیو کمانے کے ساتھ اس علاقے میں سیاحوں کی آمد سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم کو بریفنگ

ریونیو کمانے کے ساتھ اس علاقے میں سیاحوں کی آمد سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم کو بریفنگ ۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم عمران خان نے سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ کا دورہ کیا جہاں محکمہ سیاحت نے ان کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور اعلیٰ حکام بھی تھے۔


محکمہ سیاحت نے وزیر اعظم کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گبین جبہ میں قائم ماحول دوست کیمپنگ پوڈز آگست 2020 سے سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں، صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر 100 کے قریب پوڈز نصب کئے گئے ہیں جب کہ یو این ڈی پی کے ذریعے مزید 90 پوڈز منگوائے جارہے ہیں، ریونیو کمانے کے ساتھ اس علاقے میں سیاحوں کی آمد سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔



وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کی تعاؤن سے مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں ہزاروں کنال اراضی پرماحول دوست جدید سیاحتی مراکز قائم کیے جانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے، فروری 2021 میں چترال، مالم جبہ، سوات اور کاغان میں اسکینگ، سنو مراتھن، سنو بورڈنگ جیسے سرگرمیاں منعقد کی جائے گی جب کہ خیبر پختون خوا میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کالام، کمراٹ اور کالاش میں اسپیشل ٹورازم اتھارٹیز قائم کی جا چکی ہیں، مختلف مقامات تک پہنچنے کیلئے 372 کلو میٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور 14 کلو میٹر کمراٹ کیبل پر بھی کام جاری ہے۔
Load Next Story