بپن راوت پاکستان کی مخالفت کے بجائے اپنی ذمہ داری پر دھیان دیں دفتر خارجہ
بپن راوت کی زبان آر ایس ایس بی جے پی کی انتہاء پسند سوچ کو ظاہر کرتی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل بپن راوت پاکستان مخالف بیانات کے بجائے اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر دھیان دیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے بے معنی بیانات کی مذمت کرتے ہیں، جنرل بپن راوت کا پاکستان مخالف بیان ان کی سیاسی سوچ اور پاکستان کے حقائق سے ناواقفیت ظاہر کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بپن راوت کی زبان آر ایس ایس بی جے پی کی انتہاء پسند سوچ کو ظاہر کرتی ہے، آر ایس ایس بی جے پی اکھنڈ بھارت اور ہندوتوا کے خطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہیں، افسوس کی بات ہے کہ یہ ذہنیت اب بھارتی اداروں بشمول فوج میں بھی پائی جاتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس کا بیان بھارت کے اندر اور باہر غلط کاموں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، ہندوتوا پالیسیوں کی بدولت بھارت میں آئے روز مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور ہجوم کے تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جنرل بپن راوت کو مشورہ ہے کہ پاکستان مخالف بیانات کے بجائے اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر دھیان دیں۔