ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کی ایچی سن کالج لاہورمیں ثقافتی میلے میں شرکت
ایچی سن کالج پہنچنے پر رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے رجب طیب اردگان کو سلامی پیش کی
ترک وزیر اعظم طیب اردگان کی لاہور کے ایچی سن کالج میں پاکستان کے ثقافتی میلے میں شرکت کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جب کہ رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں سلامی بھی پیش کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک وزیراعظم طیب اردگان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گونر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ہمراہ ایچی سن کالج پہنچے تو رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے مہمان وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ ایچی سن کالج پہنچنے پر کالج انتظامیہ کی جانب سے ترک وزیراعظم کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی، کالج انتظامیہ کی جانب سے ترک وزیراعظم کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
ترک وزیراعظم کے ایچی سن کالج آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے فول انتطامات کئے گئے ہیں جس کےباعث مال روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامانا کرنا پڑا ۔