ایان علی کیخلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست مسترد
کسٹمز کی خصوصی عدالت کے 31 مارچ 2016 کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر التوا تھی
MONTREAL:
ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایان علی کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کسٹم کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کسٹم حکام کی کسٹم کی خصوصی عدالت کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ یاد رہے کہ کسٹمز کی خصوصی عدالت کے 31 مارچ 2016 کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر التوا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایان علی کا آدھی سالانہ آمدن فلاحی ادارے کو عطیہ کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پر 5 لاکھ ڈالر کی رقم کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایان علی کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 5 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طریقے سے دبئی لے جارہی تھیں۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن درجنوں مرتبہ طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔