نیازی حکومت اب کچھ دنوں کی مہمان ہے مریم نواز

عمران خان کی حکومت کا حال عوام دیکھ چکے ہیں، اس لئے وہ گھبرائے ہوئے ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک November 07, 2020
ووٹ چوری کرنے والوں کے سامنے عوام نے کھڑے ہونا ہے، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیازی حکومت کچھ دنوں کی مہمان ہے ان کا حال عوام دیکھ چکے ہیں اس لیے گلگت بلتستان کے عوام ان کو مسترد کریں گے۔

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ووٹ کو چوری ہونے سے بچانا ہے، اس بار عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے لوٹوں کو ہرائے گی، اور 15 نومبر کو ووٹ کو عزت دے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت اب کچھ دنوں کی مہمان ہے، عمران خان گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں نوازشریف یاد آتے ہیں، ان کی حکومت کا حال عوام دیکھ چکے ہیں اس لئے گلگت کے عوام انہیں مسترد کریں گے، ووٹ چوری کرنے والوں کے سامنے عوام نے کھڑے ہونا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں