کترینہ کو دعوت نہ دینے پر رنبیر کی بھی دیپیکا کی پارٹی میں عدم شرکت

رنبیرکپور نے اپنی فلم کی شوٹنگ کا بہانہ بنایا حالانکہ دپیکا کی پارٹی والی رات وہ گھر پر ہی تھے، بھارتی میڈیا

بالی وڈ کی نجی محفلیں ہوں یا دیگر تقریبات کترینہ کیف اور رنبیر کپور ہر جگہ سنگ سنگ ہی رہتے ہیں. فوٹو: فائل

بالی وڈ کی نجی محفلیں ہوں یا روایتی تقریبات کترینہ کیف اور رنبیر کپور ہر جگہ سنگ سنگ ہی رہتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے بغیر کسی بھی تقریب میں شرکت ہی نہیں کرتے اور اس کی تازہ مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب دیپیکا کی پارٹی میں کترینہ کو دعوت نہ دینے پر رنبیر نے بھی اپنی رات گھر میں ہی گزار دی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق 2013 میں اپنی لگاتار فلمیں ہٹ ہونے پر دیپیکا نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں کرن جوہر، شاہ رخ خان اور عامر خان جیسی بالی وڈ کی بڑی ہستیوں نے شرکت کی لیکن اس میں اگر کوئی غیر حاضر تھا تو وہ تھے ان کی سابقہ محبت اور موجودہ دوست رنبیر کپور، کیونکہ انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ ان کی شوٹنگ ہے۔

دوسری جانب بھاتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس رات رنبیر اپنے گھر میں ہی موجود تھے، شوٹنگ تو پارٹی میں نہ جانے کا ایک بہانہ ہی تھا کیونکہ دیپیکا نے اس پارٹی میں کترینہ کیف کو شرکت کی دعوت نہیں دی تھی اس لئے وہ خود بھی نہیں گئے اور جاتے بھی کیسے آخر دوستی بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے نا۔۔۔
Load Next Story