احمد شہزاد پر سری لنکن کھلاڑی سے الجھنے پرمیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ

تحقیقات کے دوران احمد شہزاد نے اپنی غلطی تسلیم کرلی جس کے باعث اس معاملے کی مکمل سماعت نہیں ہوئی۔

تلکارتنے دلشان بیٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران احمد شہزاد کے سر پر بلا لگنے سے دونوں میں تلخ کلامی شروع ہوگئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن کھلاڑی تلکارتنے دلشان سے الجھنے پر احمد شہزاد پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

دبئی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان بیٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران احمد شہزاد کے سر پر بلا لگنے سے دونوں میں تلخ کلامی شروع ہوگئی اور پاکستانی اوپنر جوش میں آگئے دلشان کو کندھ سے پکڑ کر دھکا بھی دیا۔ اس دوران شاہد آفریدی اور امپائرز نے مداخلت کرکے دونوں کھلاڑیوں میں معاملہ رفع دفع کرایا۔


میچ کے امپائرز نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کی رپورٹ کی جس کے بعد میچ ریفری ڈیوڈ بون نے احمد شہزاد کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے لیول ٹو کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ تحقیقات کے دوران احمد شہزاد نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی جس کے باعث اس معاملے کی مکمل سماعت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی شاہینوں نے لنکن ٹائیگرز کو 113 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی۔
Load Next Story