پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی شیخ رشید
نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست بند گلی کی جانب جارہی ہے، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر سے 20 فروری تک پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احم نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے زوردار بیان دیا ہے، انہوں نے کہہ دیا کہ فوج کو نشانہ بنانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بلاول بھٹو نے سمجھدار سوچ کا عندیہ دیا، پیپلز پارٹی استعفی نہیں دے گی، 30 دسمبر سے 20 فروری تک پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء نہیں آسکتا، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ این آراو کےعلاوہ ہر چیز پر بات ہوسکتی ہے، سیاستدان مل بیٹھ کر فیصلہ کریں تو نتیجہ اچھا ہوتا ہے، ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جو ڈائیلاگ کے بجائے جوڈو کراٹے پر یقین رکھے۔ ایک پارٹی نے دسمبر اور ایک نے جنوری تک کا ٹائم دیا ہے، 20 فروری کو آکر بتاؤں گا ، جوڈو کراٹے کا نتیجہ خلاف توقع ہو گا ، نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست بند گلی کی جانب جارہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر شخص کہتا تھا کہ جہانگیر ترین بھاگ گئے اب وہ واپس آگئے ہیں، جہانگیر ترین کوسراہنا چاہیے کہ وہ واپس آگئےہیں۔