
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور نوجوان بلے باز حیدر علی صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
15th T20I fifty for Captain @babarazam258!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2020
Live Updates: https://t.co/ohFo5zrUgU
WATCH #PAKvZIM ➡ https://t.co/TFQynkDyzy#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/ws7LLUw6pD
کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران بابراعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 55 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ حفیظ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برینڈن ٹیلر اور کپتان چمو چھبابا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد حسنین نے پہلے ہی اوور میں چھبابا کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔
Middle stump OUT OF THE GROUND!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2020
#PAKvZIM | #HarHaalMainCricket
WATCH: https://t.co/f9MKWYinHO pic.twitter.com/e073jdmFz6
ٹیلر اور سین ولیمز نے جارحانہ انداز میں کھیل کو آگے بڑھایا تاہم 34 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف نے ٹیلر کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور سین ولیمز کی اننگز عثمان قادر نے 25 رنز پر ختم کی جب کہ سکندر رضا صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
Well played Wesley Madhevere!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2020
Live Updates: https://t.co/ohFo5zrUgU
WATCH #PAKvZIM ➡ https://t.co/TFQynkDyzy#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/tdRW8yJtoy
زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 70 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ ایلٹن چکمبورا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ، وہاب ریاض نے 2،2 اور محمد حسنین، عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کی جانب سے سابق لیجنڈری اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کررہے ہیں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1325017690822631424
ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے زمبابوے کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔