ساس نے اپنے جواں سال داماد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سابق نائب ناظم تحصیل شبقدر کا 24 سالہ بیٹا اپنی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا


ویب ڈیسک November 07, 2020
24 سالہ کلیم اللہ سابق نائب ناظم تحصیل شبقدر کا بیٹا بھی ہے، فوٹو : ایکسپریس نیوز

پشاور میں سفاک ساس نے اپنے جواں سال داماد کو قتل کر کے خود اپنی بیٹی کا گھر اجاڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شبقدر کے مرکزی بازار کے رہائشی اور سابقہ نائب ناظم تحصیل شبقدر اخترگل کے 24 سالہ جوان بیٹے کلیم اللہ کو معمولی گھریلو ناچاقی پر ساس نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

کلیم اللہ کی 2 سال قبل ہی شادی ہوئی تھی، ایک ہفتے قبل معمولی جھگڑے کے بعد بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی اور کلیم اللہ اپنے والد اخترگل اور چچا کے ہمراہ بیوی کو منانے کے لیے سسرال پہنچے تھے۔

اس دوران فریقین کے مابین بحث و تکرار ہوئی اور تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر کلیم اللہ کی ساس مسماتہ نگارہ سلطان زوجہ تاج محمد نے اپنے داماد کو پستول سےاندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرملزمہ نگار سلطانہ اور اس کے شوہر تاج محمد کو آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں