کورونا وبا سندھ میں شام 6 بجے تک مارکیٹیں اور بازار بند کرانے پر غور

سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کرنے پر بھی غور، ذرائع


ویب ڈیسک November 07, 2020
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بندشوں کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد شام 6 بجے تک تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز بند کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 5 فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، جس کے بعد صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت شام 6 بجے کے بعد تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کو بند کرانے پر غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ٹیبل سروس پر دوبارہ پابندی بھی زیرِ غور ہے۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس میں اضافے کے سبب مزید بندشوں کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کے لئے این سی او سی کو سفارشات ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے تجاویز منظور کیں تو سندھ میں بھی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں