بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع

سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 9 نومبر کو سماعت کرے گا


ویب ڈیسک November 07, 2020
چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام قومی و صوبائی ارکان اسمبلی کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پیپلزپارٹی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 9 نومبر کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی شخصیات انتخابی مہم چلا سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں