عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے ن لیگ سے راستے جدا کرلیے
نواز شریف فوج کو سپہ سالار کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں، میرے شہدا کا رتبہ سیاست سے بلند ہے، ثنا زہری
مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا جب کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔
عبدالقادر بلوچ نے پارٹی ورکر کنوینشن سے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر ن لیگ سے راستہ جدا کرنے کا سوچا۔ ہم 2010 میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔ ہم نے پارٹی کیلئے بلوچستان میں خون دیا۔ 22 اراکین کے باوجود پارٹی نے ہمارا وزیر اعلیٰ نہیں آنے دیا۔ ہم نے پھر بھی قربانی دی نواب زہری نے ڈھائی سال حکومت نیشنل پارٹی کو دی۔
انہوں ںے کہا کہ نواز شریف پانچ سالہ دور میں سوائے کوئٹہ اور گوادر کے کہیں نہیں گئے، مجھے ایسی وزارت دی گئی جس کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ جلسہ سے ایک دن قبل مجھے فون کیا گیا کہ نواب زہری اسٹیج پر نہیں آئیں گے۔ نواب زہری چیف آف جھالاون سابق وزیر اعلیٰ اور سابق صدر ن لیگ تھا۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ سپہ سالار کوئی حکم دے تو آئین کو دیکھیں۔ ہم حلف لیتے ہیں کہ جو حکومت حکم دے گی ہم عمل کریں گے۔ نواز شریف کا بیانیہ فوج میں بغاوت کا باعث بن سکتا ہے۔نواز شریف سپہ سالار کے خلاف نام لیکر اْکساتے ہیں۔
نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا شامل ہے، ثنا اللہ زہری
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے شہدا کا رتبہ سیاست اور نواز شریف سے کئی بلند ہے. شروع سے ہی نواز شریف کی بے رخی دیکھ رہے تھے. بلوچستان کے کئی نواب اور سرداروں نے کہا کہ نواز شریف سے خیر کی توقع نہیں. نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا شامل ہے. نواز شریف نے اپنے محسنوں کو نہیں چھوڑا۔ نواز شریف تم نے جنرل جیلانی کی اچھائی کا کیا صلہ دیا جنرل ضیاء کے بیٹے نے تم سے ایک نیشنل اسمبلی سیٹ مانگی تم نے نہیں دی۔ نواز شریف نے نے مجھے بھی استعمال کیا۔ میرا بیٹا اور بھائی بھتیجا شہید ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، نواز شریف سن لو بلوچستان ہمارا ہے، ہم بلوچستان کی سرزمین پر رہتے ہیں خیرات نہیں عزت مانگتے ہیں۔ میں ن لیگ کی سینٹرل کمیٹی کے عہدے سے استفیٰ دیتا ہوں اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق سینیٹر اعظم ریکی نے بھی مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کو اب بلوچستان میں کوئی عہدیدار نہیں ملے گا۔ ن لیگ کیلئے ثناء اللہ زہری نے بھائی، بیٹے اور ساتھیوں کی قربانی دی۔بلوچستان میں ساسی اْمیدوار برگر نہیں کفن لیکر نکلتا ہے۔ کوئٹہ میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوینشن میں پارٹی کے صوبائی رہنماوٴں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
صوبائی قیادت کی جانب سے مرکزی پارٹی قیادت پر عدم اعتماد کے اظہار کے بعد مختلف اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے کئی ضلعی عہدے دارن کی جانب سے بھی مستعفی ہونے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: (ن) لیگ کو دھچکا؛ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدور بھی پارٹی سے مستعفی
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کی جانب سے پہلے ہی مرکزی قیادت کے سیاسی بیانیے پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا اور پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں نواب زہری کو اسٹیج پر نہ بلانے کی ہدایات ملنے کے باعث وہ پارٹی قیادت سے اختلاف کا اظہار کرچکے تھے۔