امریکا میں ایک بار پھر ایک کتا میئر منتخب

میئر کے انتخاب کے خواہش مند ’امیدوار کتے‘ کو اہلیت ثابت کرنے کیلیے تعاقب کرکے خرگوش کو ایک گھنٹے میں پکڑنا ہوتا ہے

ولبر نے 13 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، فوٹو : فائل

امریکا کے ایک نواحی قصبے ریبٹ ہیش میں فرنچ بل ڈاگ کتے 'ولبر بیسٹ' نے 13 ہزار 143 ووٹوں سے میئر منتخب ہوگئے۔

کوریئر جرنل کے مطابق شمالی کینٹکی میں واقع ایک چھوٹے سے امریکی قصبے کے مکینوں نے اپنے علاقے کے میئر کے لیے ایک کتے کا انتخاب کیا ہے۔ میئر کے لیے اس انوکھے انتخاب میں 22 ہزار 985 ووٹ ڈالے گئے جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔

نومنتخب میئر ولبر بیسٹ کے ترجمان اور ان کے انسانی دوست ایمی نولینڈ نے فوکس نیوز کو بتایا کہ ہم دونوں اس جیت پر کافی مسرور ہیں اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے بنا یہ کامیابی ناممکن تھی۔



 


ایمی نولینڈ نے مزید بتایا کہ میئر کے الیکشن میں کتے کا انتخاب ایک دلچسپ مہم جوئی اور معنی خیز مقصد ہے تاکہ ریبٹ ہیش کو محفوظ رکھا جاسکے جو اپنے مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہر عمر کے افراد کے لیے تفریحی مواقع فراہم کرتا ہے۔

 

ولبر بیسٹ اس قصبے میں میئر کے فرائض انجام دینے والے پہلا کتا نہیں ہے بلکہ یہاں 1990 کی دہائی سے کتوں کو ہی میئر منتخب کیا جاتا رہا ہے۔ اس سال ولبر بیسٹ نے نے بازیاب کروائے گئے کتے 'پٹ بل' اور 2017 میں منتخب ہونے والے سابق میئر کتے 'برائنتھ پاولٹرو' کو شکست دی۔

میئر کے مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار کتے کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے ایک گھنٹے کے اندر اپنے گھر سے کسی خرگوش کو ریبٹ ہیش ٹاؤن سینٹر تک تعاقب کرکے ایک گھنٹے میں پکڑنا ہوتا ہے۔

 
Load Next Story