گلگت بلتستان میں ن لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے شبلی فراز

ہمیشہ دھاندلی سے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 07, 2020
ہمیشہ دھاندلی سے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا، وفاقی وزیر اطلاعات . فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے، ہمیشہ دھاندلی سے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا۔



شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام انہیں پہچانتے ہیں اور وہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ 5 سال میں یہ کچھ نہ کر سکے تو اب ان کے لئے کیا کریں گے؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں